ملتان،ہو ٹل ، ریسٹو رنٹس اور بیکریوں کو فو ڈ ایکٹ کے تحت رجسٹر ڈ کر کے لا ئسنس جا ر ی کر نے کا آ غاز

پیر 28 نومبر 2016 23:20

ملتان ۔28نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر نا در چٹھہ نے کہا ہے کہ شہریو ں کو صا ف ستھرے ما حو ل میں ملا وٹ سے پاک اشیا ء خوردونو ش کی فر اہمی کیلئے ہو ٹلو ں ، ریسٹو رنٹس اور تما م بیکریوں کو فو ڈ ایکٹ کے تحت رجسٹر ڈ کر کے لا ئسنس جا ر ی کر نے کا آ غاز کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں فو ڈ اتھا رٹی کو خصوصی اختیا را ت تفویض کر دئیے گئے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے نئے فوڈ ایکٹ 2016 ء کے تحت ملاوٹ مافیا کے خلا ف سخت سزائیں مقرر کی ہیں جس کے تحت موقع پر پراپر ٹی سیل ہونے کے ساتھ ما لک کے خلا ف مقدمہ بھی درج ہوگا ۔ان خیالا ت کا اظہا رانہو ں نے گز شتہ روز سر کٹ ہائوس میںفو ڈ اتھا رٹی اور ضلعی افسرو ں کے مشتر کہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ آ فیسر کوآرڈینیشن زاہد اکرام اور ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر آ پر یشن محمد اعجاز بھی مو جود تھے ۔

ڈ ی سی او نے کہا کہ حکو مت پنجا ب نے فو ڈ آپر یشن کیلئے ملتا ن میں فو ڈ اتھا ر ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جس کے بعد پو ر ے ضلع کے فو ڈ آئٹمز بنا نے وا لے کارخا نو ں اور برانڈز کی ر جسٹر یشن ازسر نو کی جا ئے گی ۔عوا م کو کھا نے کے نا م پر زہر کھلا نے وا لے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ضلعی حکومت لوکل گو رنمنٹ آ رڈیننس کے تحت بھی ملا وٹ ما فیا کیخلا ف جہاد جا ر ی رکھے گی ۔فو ڈ اتھارٹی کو موقع پر کھا نے کے سمپل چیک کر نے کیلئے جدید تر ین کٹس اور ٹا ئو ن کی سطح پر فو ڈ انسپکٹرز فرا ہم کئے گئے ہیں ۔ بعد ازا ں اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :