فیصل آباد،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون، 42 گرفتار

پیر 28 نومبر 2016 23:17

فیصل آباد ۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن 11 عددپسٹل،08بندوق،02 عدد رائفل،ایک عددکلاشنکوف قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان عامر وحید نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 25 اشتہاری مجرمان،17ٹارگٹ ایفنڈرز کوگرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئی3.765 کلوگرام چرس اور57لیٹر شراب برآمد کرلی۔