مختلف علاقوں میں 79فوڈ سنٹر / ہوٹلز / ریسٹورنٹس کا معائنہ

پیر 28 نومبر 2016 22:51

فیصل آباد۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر (اپریشن ) شہباز سرور کی زیر نگرانی سٹاف نے ضلع کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 79فوڈ سنٹرز / ہوٹلز / ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جڑانوالہ روڈ،محمدی چوک،بسم اللہ چوک،ڈھڈی والا،بابرچوک،مکوآنہ کے علاوہ دیگر مقامات پرفوڈ سنٹرز،ہوٹلز،ریسٹورنٹس کو چیک کیااورانہیں صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنانے‘ مصنوعات پر لیبل لگانے اور برتن دھونے کا بہتر بندوبست کرنے سمیت فوڈ سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی ہدایات اور نوٹس جاری کیا۔