نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری

پیر 28 نومبر 2016 22:51

فیصل آباد۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)چیف انجینئر انہار فیصل آباد زون کی اطلاع کے مطابق سالانہ تعمیر و مرمت کے سلسلے میں قادر آباد بلوکی لنک نہر اور جھنگ برانچ نہر 27 دسمبر سے 13 جنوری 2017 اور لوئر چناب کینال(علاوہ ازیں جھنگ برانچ نہر)13سے 30 جنوری 2017 تک بند رہیں گی۔