وزیر اعلیٰ پنجاب علمی ادبی مقابلوں کے تحت تحصیل سطح پر گرلز کے مابین اردو اور انگریزی تقریری مقابلے

پیر 28 نومبر 2016 22:51

فیصل آباد۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب علمی ادبی مقابلوں کے تحت تحصیل سطح پر گرلز کے مابین اردو اور انگریزی تقریری مقابلے ایم سی گرلز ایلمینٹری سکول ملت کالونی میں منعقد ہوئے۔اردو تقریری مقابلے میں ایم سی گرلز ایلمینٹری سکول گلفشاں کالونی کی رفعت حضور نے پہلی،نثار کالونی سکول کی رباب فاطمہ نے دوسری اور اسلامیہ ماڈل سکول کی لائبہ جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح انگریزی مقابلے میں ایم سی گرلز ایلمینٹری سکول گلفشاں کالونی کی آمنہ امین فرسٹ،شیر سنگھ والا سکول کی مہوش طارق دوم اور ایم سی گرلز ایلمینٹری سکول ملت کالونی کی طالبہ ولیحہ اکرم سوئم قرار پائیں۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رافعیہ مشتاق نے اردو انگریزی تقریری مقابلوں کی نگرانی کی جبکہ ہیڈ مسٹریس ثروت جبیں اور مختلف تعلیمی اداروں کی ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ کرام اور علمی ادبی مقابلوں میں شریک طالبات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے بتایا کہ تحصیل سطح پر وزیر اعلیٰ علمی و ادبی مقابلے زور و شور سے جاری ہیں جس میں طالبات اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔انہوں نے مختلف موضوعات پر تقاریر کرنے والی طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔ہیڈ مسٹریس نے بتایا کہ تحصیل سطح پر قرأت،نعت خوانی اوراردو انگریزی تقریری مقابلوں کی پوزیشن ہولڈرز طالبات ضلعی سطح پرمنعقدہ مقابلوں میں شریک ہونگی۔

متعلقہ عنوان :