ترقیاتی پروگراموں کے 170نئے منصوبوں پر10ارب سے زائد رقم خرچ کی جائے گی،کمشنر ڈیرہ غازیخان

پیر 28 نومبر 2016 22:48

ڈی جی خان۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)ڈیرہ غازیخان اور راجن پور اضلاع میں خادم پنجاب دیہی روڈز کی39 بلڈنگزسمیت ، واٹر سپلائی و سیوریج کے 170نئے منصوبوں پر دس ارب چار کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی‘ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17کے تحت منصوبوں کی منظور ی او رفنڈز کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب کی زیر صدارت گزشتہ روز منعقدہ جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ منصوبوں کی منظوری اور فنڈز کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمے پیروی کریں تاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ متعلقہ محکمے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ خامیو ں اور مسائل کو بروقت دور کیاجاسکے۔ اجلاس میں ڈیرہ غازیخان اور راجن پو راضلاع کے ڈی سی او ز بالترتیب ندیم الرحمن ، چودھری ظہور حسین گجر ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس اظفر ضیاء ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔