کوٹ سمابہ میں’’ یادگار نلی مقابلہ ‘‘ کا انعقاد، معروف پہلوانوں نے حصہ لیا

پیر 28 نومبر 2016 22:48

رحیم یارخان۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)کوٹ سمابہ میں’’ یادگار نلی مقابلہ ‘‘ کا انعقاد ہوا ،جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوانوں نے حصہ لیاجسکو دیکھنے کے لئے شائقین کی ہزاروں کی تعدادموجود تھی،مقابلہ میں مختلف پہلوانوں نے زور آزمائی کی اورشائقین سے داد وصول کی ۔

(جاری ہے)

آخری اور اہم مقابلہ کوٹ سمابہ کے معروف نوجوان پہلوان صدام بلوچ اور رستم ملتان کے درمیان ہوا جو کہ کوٹ سمابہ کے پہلوان صدام بلوچ نے جیت لیا۔

مہمان خصوصی معروف قانون دان رانا نوید احمد نے جیتنے والے پہلوان کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے کھیل حکومت پنجاب کی سرپرستی میں ہونے چاہئیں تاکہ نوجوان بری سوسائٹی سے بچ کر اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کریں۔