قوم کے نونہالوں کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،کمشنر ساہیوال

پیر 28 نومبر 2016 22:48

قوم کے نونہالوں کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ..
چیچہ وطنی۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے فروغ تعلیم ویژن کے تحت ساہیوال ڈویژن کے 518سکولوں میں 953اضافی کلاس رومز بنائے جا رہے ہیں جن کی تعمیر پر 1848ملین روپے خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ معلومات کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فراہم کی گئیں جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس ،سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ بلڈنگ ساجد رشید بٹ اور چوہدری محمد صفدر سمیت دیگر افسران و ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پرکمشنر کو بتایا گیا کہ اچھی شہرت رکھنے والے ٹھیکیداروں کو یہ تعمیراتی کام سونپا جا رہا ہے جو اعلی معیار کی عمارتیں تعمیر کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو بہتر تعلیمی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے ۔