راجن پور میں خواتین کیلئے مینا بازار 2دسمبر سے شروع ہو گا

پیر 28 نومبر 2016 22:44

راجن پور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر تہمینہ امیرگورمانی نے کہاہے کہ خواتین تفریح اور خریداری کے مواقع فراہم کرنے کیلئے 2سی4دسمبرتک ماڈل بازارجام پورمیں مینابازار لگایا جائیگا جس میں مقامی این جی اوزاور ماڈل بازارانتظامیہ کے تعاون سے نہ صرف خریداری کے لئے خوبصورت سٹالزلگائے جائیں گے بلکہ خواتین کے لئے چوڑیوں، میک اپ،ملبوسات اور تفریح کے بھی خصوصی پروگرامزہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف اور ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی کی خصوصی کاوش سے بنائے گئے ماڈل بازارمیں یہ اپنی نوعیت کا پہلامینابازارہو گا۔