(ن) لیگ عدالت پر اثر انداز ہونے سے باز رہے،پانامہ لیکس کی سماعت سے پہلے نیوز کانفرنس کیس پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے،محمد زبیر اور دانیال عزیز کا کام ڈگڈگی پر ناچنا ہے

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کا مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل

پیر 28 نومبر 2016 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) ہاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ عدالت پر اثر انداز ہونے سے باز رہے،پانامہ لیکس کی سماعت سے پہلے نیوز کانفرنس کیس پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے،محمد زبیر اور دانیال عزیز کا کام ڈگڈگی پر ناچنا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ سب جانتے ہیں کس جماعت نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا،محمد زبیر اور دانیال عزیز کا کام ڈگڈگی پر ناچنا ہے۔

انہون نے کہاکہ(ن) لیگ عدالت پر اثر انداز ہونے سے باز رہے،پانامہ لیکس کی سماعت سے پہلے نیوز کانفرنس کیس پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے،قوم جانتی ہے (ن) لیگ اداروں کا کتنا احترام کرتی ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ لیگی رہنمائوں کی یہ نیوز کانفرنس عدالتی احکامات کیخلاف ورزی ہے۔(خ م)