نئے آرمی چیف انتہائی پروفیشنل ہیں ، دہشت گردی جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے بڑا چیلنج ہے ، بلاول ابھی بچے ہیں وزیراعظم بننے کی عمر نہیں ، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کو پنجاب میں بھی نکیل ڈالنا ہوگی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 28 نومبر 2016 21:51

نئے آرمی چیف انتہائی پروفیشنل  ہیں ، دہشت گردی جنرل قمر جاوید باجوہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نئے آدمی چیف انتہائی پروفیشنل آرمی ہیں ، دہشت گردی جنرل قمر جاوید باجوہ کے لئے بڑا چیلنج ہے ، بلاول ابھی بچے ہیں وزیراعظم بننے کی عمر نہیں ، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو پنجاب میں بھی نکیل ڈالنا ہوگی ۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پانی کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور کشمیر پر بات نہیں کرنا چاہتا، نئے آرمی چیف کے لئے دہشت گردی بڑا چیلنج ہے ، قمر جاوید باجوہ انتہائی پروفیشنل اور اچھے انسان ہیں ، وزیراعظم نے آئینی اور قانونی طور پر اچھا فیصلہ کیا ، امید ہے نئے آرمی چیف اچھے انداز میں آگے چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو آپریشن نہیں کرنے دیا گیا ، لاہور میں امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے ، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو پنجاب میں نکیل ڈالنا ہو گی ۔شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول ابھی بچے ہیں وزیراعظم بننے کی عمر نہیں ، آئین کے مطابق 35سال سے کم عمر شخص وزیراعظم نہیں بن سکتا ۔(ار)