Live Updates

عمران خان عدالت میں ثبوتوں کے نام پکوڑے ڈالنے والے کاغذ جمع کراتے ہیں ، جب تک عدالت نہیں مانتی تو خان صاحب کے سارے ثبوت ردی کے برابر ہیں ، آئین کے دائرہ کار میں ر ہ کر آرمی چیف کا آنا جانا لگا رہنا چاہیے ، خورشید شاہ منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ،امید ہے بلاول ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 28 نومبر 2016 21:51

عمران خان عدالت میں ثبوتوں کے نام پکوڑے ڈالنے والے کاغذ جمع کراتے ہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں ثبوتوں کے نام پکوڑے ڈالنے والے کاغذ جمع کراتے ہیں ، جب تک عدالت نہیں مانتی تو خان صاحب کے سارے ثبوت ردی کے برابر ہیں ، آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آرمی چیف کا آنا جانا لگا رہنا چاہیے ، خورشید شاہ منجھے ہوئے سیاستدان ہیں امید ہے بلاول ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں سٹریٹ کرائم پر تشویش ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں ، اسٹریٹ کرائم کے ملزمان جلد پکڑے جائیں گے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پیپلزپارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، جسے چاہیں آرمی چیف بنائیں ، خورشید شاہ بڑے تجربہ کار سیاستدان ہیں کئی پارلیمنٹرینز نے ان سے کافی سیکھا، بلاول بھٹو زرداری کی عمر ابھی سیکھنے کی ہے ، امید ہے بلاول سید خورشید شاہ کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہو گا ، آرمی چیف کا آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آنا جانا لگا رہنا چاہیے ، ہر آرمی چیف قابل شخص ہوتا ہے ، امید ہے نئے آرمی چیف بھی جنرل راحیل شریف کی طرح بہترین پرفارم کریں گے اور حکومت کی بنائی ہوئی پالیسیوں کو لے کر آگئے چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سارے ثبوت ردی کے ٹکڑے ہوتے ہیں ، عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں پیش ہیں جتنے دن اسمبلی میں آسکتے ہیں آجائیں بعد میں موقع نہیں ملے گا ، الیکشن کمیشن کی طرف سے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین خوش آئند ہے ، ان پارلیمنٹرینز کی تلاشی ہونی چاہیے ، جوباہر سے بڑے منفی نظر آتے ہیں ،عمران خان پچھلی دفعہ بھی کہتے تھے کہ ثبوت ہیں لیکن ردی کے ٹکڑے نکلے اس دفعہ بھی ایسا ہی ہو گا۔

(ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات