وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل کی نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد

پیر 28 نومبر 2016 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ وہ ملک و قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ پیر کو ایک بیان میں کامران مائیکل نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر جنرل زبیر محمود حیات کو بھی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک فوج کے موجودہ سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے اپنی مقررہ مدت کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی لعنت کے انسداد اور ملک کے مختلف حصوں میں امن و امان کی بحالی میں جنرل راحیل شریف کی گراںقدر خدمات کو سراہا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ امید کی جارہی ہے کہ جنرل راحیل شریف کے جانشین جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ملک وقوم کی توقعات پر پورا اتریں گے اور ان کے دور میں فوج کی پیشہ وارانہ استعداد میں مزید اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :