Live Updates

الیکشن کمیشن کی طرف سے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کی تلاشی لینی چاہئے جو باہر سے متقی اور پرہیزگار بنے ہوئے ہیں، عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز دائر ہیں، ان کیلئے موقع ہے کہ وہ جتنے دن پارلیمنٹ آ سکتے ہیں آ جائیں، جب وہ نااہل ہوں گے تو کبھی پارلیمنٹ آنے کا ان کو موقع نہیں ملے گا

رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 28 نومبر 2016 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کی تلاشی لینی چاہئے جو باہر سے متقی اور پرہیزگار بنے ہوئے ہیں، عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز دائر ہیں، ان کیلئے موقع ہے کہ وہ جتنے دن پارلیمنٹ آ سکتے ہیں آ جائیں، جب وہ نااہل ہوں گے تو کبھی پارلیمنٹ آنے کا ان کو موقع نہیں ملے گا۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے گوشواروں کی تحقیقات خوش آئند ہیں، اس سے ایسے لوگوں کے چہرے بے نقاب ہوں گے جو باہر سے متقی اور پرہیزگار بنے ہوئے ہیں، جب الیکشن کمیشن ان کے اثاثوں کی تحقیقات کرے گا تو ان کے چہرے بے نقاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تلاشی کے حق میں ہیں، ہم نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں، ان کے پاس اب پارلیمنٹ میں آنے کا موقع ہے، وہ پارلیمنٹ میں آ سکتے ہیں، جب وہ نااہل ہو جائیں گے تو وہ کبھی پارلیمنٹ نہیں آ سکیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمان کی تبدیلی سے پاکستان میں ادارے مضبوط ہوںگے تو پاکستان تبدیل ہو گا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل راحیل شریف کے نقش پر چل کر دہشت گردی کے خلاف پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات