کراچی ،سندھ اسمبلی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ئ بل 2016ء پر غور آئندہ سیشن تک موخر کردیا

پیر 28 نومبر 2016 20:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) سندھ اسمبلی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ئ بل 2016ء پر غور آئندہ سیشن تک موخر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان کی کارروائی کے دوران جب اس بل کا معاملہ زیر غور آیا تو وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے اسپیکر سے درخواست کی کہ اس بل پر غور کرنے کا معاملہ سندھ اسمبلی کے آئندہ سیشن تک موخر کردیا جائے ۔ اسپیکر آغا سراج درانی کی ہدایت پر وزیر پارلیمانی امور نے اس ضمن میں ایوان میں قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی اور بل پر مزید غور و غوض آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا گیا۔