پشاور،پولیس کا کریک ڈا?ن، 18 اشتہاری مجرمان سمیت427افراد گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

پیر 28 نومبر 2016 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ 3دنوں کے دوران قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان،جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا?ن کرتے ہوئے سٹی ،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ،مختلف کاروائیوںاورناکہ بندیوں کے دوران سنگین مقدمات میںمطلوب18 اشتہاری مجرمان سمیت 301 جرائم پیشہ مشتبہ افراداورمنشیات فروش ،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر61اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 65 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی پشاور پولیس نے قتل اقدام قتل،راہزنی اغوائیگی اور دیگر سنگین مقدمات مطلوب اشتہاری مجرمان ،جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سٹی،کینٹ ، رورل اور صدر سرکلزکے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیاں ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے مجرموں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے اور شہر کے خارجی و داخلی راستوں ناکہ بندیاں کی گئی ان چھاپوں اور ناکہ بندیوںکے دوران18 اشتہاری مجرمان سمیت 301 جرائم پیشہ ومشتبہ افراد،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 61اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 65افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سی02عدد ہینڈگرنیڈ،11عدد کلاشنکوف،09عدد رائفل،06عدد بندوق،01عدد کالاکوف،01عدد ریپیٹر،55عدد پستول،836عدد کارتوس،16 کلو گرام چرس اور19بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :