کوہاٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

پیر 28 نومبر 2016 20:19

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) کوہاٹ کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ڈی پی او آفس آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی اور بعدازاں انہوں نے پولیس دفاتر ،تھانوں ،چوکیوں اور چیک پوسٹوں کو دورہ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ ایام میں ضلع صوابی سے تبدیل ہوکر کوہاٹ میں تعینات ہونیوالے ضلعی پولیس سربراہ جاوید اقبال نے اپنے عہدے کاباقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

جہاں انہوں نے سوموار کے روز کوہاٹ شہر اور مضافات میں واقع پولیس کے مختلف تھانوں اور دیگر تنصیبات کے دورے کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ موجودہ حالات کے تناظر میں چوکس رہتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیںاور مجرمانہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کی ہر مذموم کوشش کوبھر پور قوت کیساتھ کچل کر ناکام بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف شہریوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے جبکہ معاشرے کیلئے ناسور ثابت ہونے والے عناصر کیساتھ آہنی ہاتوں سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک اور ناپسندیدہ سرگرمی کی فوری اطلاع بہم پہنچا کرپولیس کیساتھ بھر پور اور دوطرفہ تعاون کی ذمہ داریوں کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :