نوشکی، ڈرگ انسپیکٹر کا مختلف میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے

میڈیکل اسٹورایسویسی ایشن کے صدر کی گرفتاری

پیر 28 نومبر 2016 20:14

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر کے سربراہی میں ڈرگ انسپیکٹر کا مختلف میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے اور چیکنگ، سوالات کرنے پر میڈیکل اسٹورایسویسی ایشن کے صدر کی گرفتاری ، ورہائی ، میڈیکل اسٹورمالکان نے اپنے دکانیں احتجاجا بند کردئیے، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر نوشکی نثار بلوچ کی سربراہی میں ڈرگ انسپیکٹر ٹیم کا مختلف میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے، میڈیسن چیک کرنے کے دوران میڈیکل اسٹورایسوسی ایشن کے صدر قادر داد مینگل نے چھاپوں اور چیکنگ کرنے پر سوالات کیئے جس پر انتظامیہ کے کہنے پر پولیس نے انھیں گرفتارکرکے گاڑی میں سوار کردیا ،چند لمحوں بعد پولیس نے واپس چھوڑ دی ، اس موقع پر قادر داد مینگل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نوشکی انتظامیہ اور ڈرگ انسپیکٹر کی جانب سے بلاجواز ہر ہفتے میڈیکل اسٹورمالکان کو تنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ سب خرچہ پانی کی خاطر کی جارہی ہے تاکہ میڈیکل اسٹور مالکا ن کو بلاجواز تنگ کرکے ان سے پیسے بٹورا جاسکے، ڈرگ انسپیکٹر اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ملا ہواہے، ان کے اس ناروا سلوک کے بعد میڈیکل اسٹور مالکا ن اپنے دکانیں احتجاجا بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں، انھوں نے کہاکہ اگر انھیں کاروائی کرنا ہے، تو میڈیسن کمپنیوں کے خلاف کاروائی کریں، بلاجواز چیکنگ اور چھاپوں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،علاوہ ازیں میڈیکل اسٹورز کے ہڑتال کے بعد مریضوں کو ادویات لینے میں سخت مشکلات کاسامناہے۔