عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد،قادیانیت چندشکوک وشبہات کا نام ہے ۔علماء کرام

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں کالاہورمیں تین روزہ کورس سے خطاب

پیر 28 نومبر 2016 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام تین روزہ ختم نبوت کورس مرکزی جامع مسجد انوری گلستان ٹاؤن نیوشادباغ لاہور میں منعقد ہوا۔پہلے دن عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ،نائب امیر لاہورمولانا سیدضیاء الحسن شاہ کا لیکچر ہوا۔دوسرے دن عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز،تیسرے دن عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا کا لیکچرہوا۔

کورس میں مختلف موضوعات ،عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت ،حیات حضرت عیسی ؑ،کذبات مرزا،قادیانیوں اور عام کافروں میں فرق،قرب قیامت آنے والے حضرت عیسی ؑ اورحضرت مہدی ؓ کی علامات اور نشانیاں ،تحریک ختم نبوت کی کامیابیاں ،قادیانیوں کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے اور ان جیسے متعددموضوعات پر سیر حاصل گفتگوہوئی ۔

(جاری ہے)

مولاناعزیزالرحمن ثانی نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔

قایانیت چند شکوک وشبہات کا نام ہے ،دلائل کی دنیا میں قادیانیوں کے پاس کو صحیح دلیل نہیں ۔ عقیدہ ختم نبوت قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور ذخیرہ احادیث میں سے دوسو دس احادیث مبارکہ سے ثابت ہے ۔تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول سہل اور آسان ذریعہ ہے ۔مولانا قاری عبدالعزیزنے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ حیات عیسی ٰ ؑ کا عقیدہ قرآن ،احادیث اور اجماع امت سے ثابت ہے منکرین حیات عیسی علیہ السلام کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں قادیانی آیات قرآنیہ میں تحریف کرکے حیات عیسی ؑ کا انکار کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنی آئینی اور قانونی حیثیت تسلیم کرلیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے اس امت کو اجماع امت کی دولت سے نوازا جبکہ پہلی امتوں کو اجماع امت عطانہیں کیا گیا اور امت محمدیہ نے بھی کمال کر دیا سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا ۔تیسرے اور آخری دن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی ،اختتامی تقریب سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایانے کہا کہ عام طورپر قادیانی سادہ لوح مسلمانوں کو ورغلانے کے لیے علماء سے بدظن کرتے ہیں۔

تمام مسلمانوں کو انکی شرانگیزیوں سے ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ختم نبوت کورس میں پیر میاں محمدرضوان نفیس،مولانامحمدعدنان انوری،مولانا محمدخالد،ھافظ اخلاق احمد،مولانا محمدصغیر،مولانا خالدمحمود،مولانا سعیدوقار سمیت کئی ایک علماء کرام اورسینکڑوں افراد نے شرکت کی۔کورس کے اختتام پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے شرکاء کورس کو اعزازی اسناداورختم نبوت کے متعلق معلوماتی لٹریچراور کتب دی گئیں۔