روزانہ لاکھوں روپے نقصان کرکے محکمہ گیس پھندوروڈ پر ملک کو قوم کے پیسے ضائع کررہے ہیں،سراج الدین قریشی

پیر 28 نومبر 2016 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) امیر جماعت اسلامی ٹائون ون سراج الدین قریشی نے کہا ہے کہ روزانہ لاکھوں روپے نقصان کرکے محکمہ گیس پھندوروڈ پر ملک کو قوم کے پیسے ضائع کررہے ہیں گیس لیکچ کی وجہ سے کئی مرتبہ دھماکے ہوچکے ہیں پائپ تبدیل کرکے کروڑوں روپے کے نقصان کو روکا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر میں شاھین مسلم ٹائون ون اور ٹو کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفد کی قیات نائب ناظم شیر محمد ، صدر مشتا ق کونسلر حاجی فاتح زرگل ، عمر آیاز اور یوتھ کونسلر قاری جہانگیر کررہے تھے۔ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ٹائون ون امیر سراج الدین قریشی نے کہاکہ کئی مہینوں سے منظور شدہ پائپ تبدیل کرنے میں لیت ولصت سے کام لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں آبادی کو گیس پریشر بھی کم ہے اور ائے روز گیس لیکج کی وجہ سے پھندو روڈ پولیس سٹیشن سے چیئرمین دفتر تک روزانہ گیس دھماکے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے بلکہ جانی اور مالی نقصان کا خطرہ بھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر محکمہ گیس نے پھندوروڈ کے لیے منظور شدہ پائپ لائن فوری طورپر تبدیل نہ کیا تو اہلیان علاقہ کے ساتھ ملکر احتجاج کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ گیس پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :