موسیٰ پاک ٹرین کو گینگ مینوں نے حادثہ سے بچالیا

پیر 28 نومبر 2016 19:59

ساہیوال۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) ملتان سے لاہورجانیوالی موسیٰ پاک ٹرین گینگ مینوں کی حاضر دماغی کے باعث حادثہ سے بچ گئی۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے ساہیوال ہڑپہ کے درمیان اینٹوں سے لوڈایک ٹرالی رات اڑھائی بجے ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ریلوے لائن میں پھنس گئی اور اسی دوران موسیٰ پاک ٹرین قریب پہنچ گئی جہاں پرموجود گینگ مینوں غلام شبیر اور ایوب مسیح نے ڈائون سگنل کواٹھادیا اسی طرح ٹرین حادثہ سے بچ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قریبی آبادیوں کے افراد اکٹھے ہوئے جنہوں نے ٹریکٹرٹرالی کوان لوڈ کرکے ایک دوسرے ٹریکٹر کی مدد سے پھنسی ہوئی ٹریکٹرٹرالی کونکال کرلائن کلیئر کردی اور پونے گھنٹے بعد ریلوے ٹریفک بحال ہوئی۔ پولیس تھانہ ریلوے ساہیوال نے ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :