اوورسیز کمیشن میںآنیوالی درخواستوںکو ترجیحی بنیادوںپر نمٹایاجارہاہے، ملک ندیم کامران

پیر 28 نومبر 2016 19:59

ساہیوال۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)صوبائی وزیر عشرو زکوٰة ملک ندیم کامران نے کہاہے کہ حکومت پنجا ب اوورسیز پاکستانیوںکے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور توجہ دے رہی ہے اور اوورسیز کمیشن میںآنیوالی درخواستوںکو ترجیحی بنیادوںپر نمٹایاجارہاہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوںپر کارروائی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور انہیں میرٹ پر حل کرتے ہو ئے فوری ریلیف دیاجائے۔

وہ یہاں گزشتہ روز اوورسیز کمیشن ساہیوال کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں ڈی سی او ساہیوال شوکت علی خاں کھچی ‘ایگز یکٹو ممبر اوورسیز عمران ادریس چوہدری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوںپر حل کررہی ہے اور اوورسیز کمیشن میں آنیوالی درخواستوں پر تیزی سے سماعت کرکے انہیں حل کررہاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہرڈسٹرکٹ میں اوورسیز کمیشن کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک جج روزانہ کی بنیاد پر درخواستوںکی سماعت کرے گاتاکہ اوورسیز کیسز کو جلد از جلد حل کیاجائے۔ دفتری معاملات کو دیکھنے اور انہیںحل کرنے کے لئے ممبر اوورسیز عمران ادریس چوہدری بطور انچارج معاملات حل کریںگے۔ اجلاس میں 14درخواستیں پیش کی گئی اور 5درخواستوںپر فیصلہ کرکے متعلقہ افسران کو فوری ریلیف دینے اور 9درخواستوںپر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔