عدنان سنی چوہان کے خلاف درج جھوٹے مقدے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،آصف رند

پیر 28 نومبر 2016 19:59

خانپور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر آصف رند نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع رحیم یار خان کے صدر عدنان سنی چوہان کے خلاف درج جھوٹے مقدے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مقامی ایم این اے میاں امتیاز احمد کی ایما پر ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا گڑھ مانا جاتا ہے جو مخالف سیاسی جماعتوں کو قبول نہیں مخالف سیاسی جماعتیں مقامی ایم این اے سے مل کر یوتھ ونگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدنان سنی چوہان ضلع رحیم یار خان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی آواز ہیں جن کے خلاف اس قسم کی غلط کاروائی سے لیگی نوجوانوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں یوتھ ونگ کے صدر کے ساتھ اس طرح کے غیر منصفانہ رویے سے نوجوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔