جام پور بار ایسوسی ایشن کی عمارت کی تعمیر کیلئے 55 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

پیر 28 نومبر 2016 19:56

راجن پور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) صدر بار ایسوسی ایشن جام پورخالد حفیظ ایڈووکیٹ نے "اے پی پی "کو بتایا کہ جام پور بار ایسوسی ایشن کی عمارت کی تعمیر کیلئے چیف جسٹس نے 55 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے فنڈز جاری کردیئے جس پر کام کا آغاز چند دنوں تک ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وکلاء کے نئے چیمبرز کیلئے تھانہ سٹی کی خالی ہونے والی جگہ کیلئے ضلع و صوبائی حکام سے بات چیت جاری ہے ۔ انشاء اللہ اس مسئلے کا فوری طور پر حل کردیاجائے گا۔ عمارت کی تعمیر کا افتتاح جلد جسٹس سید شہباز رضوی کریںگے۔