انٹر ریجنل ہائیر سیکنڈری سکولز رسہ کشی مقابلے پشاور میں شروع ہوگئے

پیر 28 نومبر 2016 17:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء) انٹر ریجنل ہائیر سیکنڈری سکولز رسہ کشی مقابلے سٹی نمبر ون ہائی سکول پشاور میں شروع ہوگئے جس میں خیبرپختونخوا کے ساتوں ریجن سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ باضابطہ افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن منظرخان نے کیا ان کے ہمراہ ڈی پی ای محمد اقبال ، امتیاز خان ، الیاس خان ، خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تاج محمد خان ، ٹیکنیکل آفیشلز محمد شریف اور اعجاز خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گورنمنٹ نمبر ون ہائی سکول پشاورمیں انٹر ریجنل رسہ کشی کے دو روزہ سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے شروع ہوگئے جس کے افتتاحی میچز میں پشاور نے صوابی کو ایک کے مقابلے دو پوائنٹس سے شکست دیدی ، دوسرا میچ مردان اور کوہاٹ کے مابین کھیلاگیا جس میں کوہاٹ کی سکول نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں پشاور ، مردان ،کوہاٹ، صوابی ،نوشہرہ ، ہنگو اور چارسدہ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں مقابلے دو دن تک جاری رہینگے ۔ جس میں سیمی فائنل اور فائنل آج کھیلے جائینگے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پشاور بورڈ منظر خان نے چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :