میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی میرٹ لسٹ یکم دسمبر کو جاری کی جائے گی

پیر 28 نومبر 2016 16:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) میڈیکل کالجوں میں داخلوں کی میرٹ لسٹ یکم دسمبر کو جاری کی جائے گی، پاکستان ڈینٹل کے ذرائع کے مطابق میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے وصول کیے گئے فارموں کے بعد ان کی جانچ پڑتال کر لی گئی ہے جبکہ میرٹ لسٹ بھی مرتب کر لی گئی ہے، تا ہم یکم دسمبر 2016 کو پہلی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی، حکومت کی جانب سے اس مرتبہ کوئی بھی میڈیکل کالج براہ راست طلباء و طالبات کو داخلہ نہیں دے سکتا اور جن طلباء و طالبات نے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے درخواست فارم جمع کروائے ہیں انہیں ہی میرٹ پر داخلے دیئے جائیں گے۔