اراضی خریدنے اور مکان تعمیر کرنے پر پابندی کا حکم جار ی

اتوار 27 نومبر 2016 21:20

تورغر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اقبال حسین نے دیگر اضلاع سے آ کر ضلع تورغر میں اراضی خریدنے اور مکان تعمیر کرنے پر پابندی کا حکم جار ی کر دیا ہے، عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کو محفوظ بنانے میں یہ بڑ ااہم قدم ہے، یہ کام بہت پہلے کردینا چاہیے تھا تاہم دیر آئے درست آئے کی مصداق بہت اچھا فیصلہ ہے ،اس پر فور ی عمل درآمد ہونا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ نیشنل ایکشن سیکیورٹی کے تحت ڈی سی مانسہرہ نے ضلع کے تینوں تحصیلداروں کو ہدائیت جاری کی تھی کہ وہ نہ تو کوئی انتقال درج کریںاور نہ مکان تعمیر کی اجازت دیں۔یہ حکم فوری نافذالعمل ہوگا جس سے ضلع بھر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ضلع بھر میں پراپرٹی ڈیلر بھی اس کے پابند ہوں گے۔