کراچی:کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

ڈی ایس پی ٹریفک فیض شگری فائرنگ میں جاں بحق ، پولیس

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 نومبر 2016 20:49

کراچی:کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27نومبر۔2016ء) کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ جس میں ڈی ایس پی ٹریفک فیض شگری سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک اسپتال لے جاتے ہوئےراستے میں دم توڑ گئے۔ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کے مطابق فیض شگری کو لال فلیٹ کےقریب گھر سے نکلتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔زخمیوں میں ڈی ایس پی کا ڈرائیور اور گن میں شامل ہیں۔ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ جائے وقوعہ سے خول اور شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔