لاہورہائیکورٹ کا 7 سینئر ججز پر مشتمل انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس محمد قاسم خان کو کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ذرائع

اتوار 27 نومبر 2016 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) لاہورہائیکورٹ کا 7 سینئر ججز پر مشتمل انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس محمد قاسم خان کو کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ کی منظوری کے بعد عدالت عالیہ کے سات سینئر ججز پر مشتمل انتظامی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جسٹس محمد قاسم کی سنیارٹی میں اضافہ ہوکر ساتویں نمبر پرہونے کی وجہ سے انہیں انتظامی کمیٹی میں شامل کیا جائے گاچیف جسٹس کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے سات ججز پر مشتمل نئی تشکیل شدہ انتظامی کمیٹی میں جسٹس شاہد حمید ڈار، جسٹس سردار محمد شمیم خان،جسٹس مامون الرشید،جسٹس محمد یاور علی اورجسٹس محمد انوارالحق شامل ہوں گے جبکہ انتظامی کمیٹی میں جسٹس محمد قاسم خان کا نام بھی شامل کیا جائے گا چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کی منظوری کے بعد لاہورہائیکورٹ کی نئی تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔