سمیعہ چودھری قتل کیس کی مختلف پہلووں سے تفتیش کر رہے ہیں‘24 گھنٹے میں کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے‘ڈاکٹر حیدر اشرف

پولیس کو سمیعہ چودھری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے شواہدکے لیے ہم تمام متعلقین سے رابطے کر رہے ہیں‘ڈی آئی جی آپریشنزکی گفتگو

اتوار 27 نومبر 2016 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ہم سمیعہ چودھری قتل کیس کی مختلف پہلووں سے تفتیش کر رہے ہیں،امید ہے 24 گھنٹے میں کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر اشرف نے کہا ہے کہ پولیس کو سمیعہ چودھری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے شواہدکے لیے ہم تمام متعلقین سے رابطے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی وٹیج ، فارنزک اورپوسٹ مارٹم رپورٹ سے قتل کے نتیجے پر پہنچ رہے ہیںامید ہے 24 گھنٹے میں کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ لاہور کے چنبہ ہاوس کے ایک کمرے سے 40سالہ مسلم لیگ ن کی ورکر خاتون سمعیہ چودھری کی لاش ملی تھی یہ کمرہ ن لیگ کے ایم این اے چودھری اشرف کے نام سے بک تھا فرنزاک لیب سے رپورٹس آنے کے بعد موت کی صحیح وجہ معلوم ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :