چائلڈلیبر کی خلاف ورزی پر دوبھٹہ مالکان کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 27 نومبر 2016 19:00

ساہیوال۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء)لیبر آفیسر نے چائلڈلیبر کی خلاف ورزی پر دوبھٹہ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن بابرحیات تارڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر لیبرسعیدمحمدحیدر نے اینٹوں کے بھٹوں پر چیکنگ کاآغاز کرتے ہوئے چھاپے مارے اور عارفوالا روڈ پر چائلڈلیبر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شیرخاں وغیرہ تین افراد اور 91/9-L میں راناعلی رضا وغیرہ دوافراد کو پکڑلیا۔ پولیس نے آفیسر لیبر کی رپورٹ پر مقدمات درج کرلئے ہیں۔