ڈی سی او کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کا اچانک دورہ ،صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کااظہار

اتوار 27 نومبر 2016 19:00

خانیوال۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء)ڈی سی او زید بن مقصود نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیااور ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی سمیت تمام وارڈزاور واش رومز کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ای ڈی او زراعت رانا احمد منیراور ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی ان کے ہمراہ تھے ڈی سی او زید بن مقصودہسپتال کے معائنہ کے دوران ایمر جنسی سمیت مختلف وارڈزمیں زیر اعلاج مریضوں اور ان کے لواحیقین سے فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیاانہوں نے ادویات کا سٹاک رجسٹر اور حاضری رجسٹر چیک کیا اور انتظامیہ کوریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ڈی سی او نے کہا کہ ہسپتال میں فراہم کردہ مفت ادویات کے سٹاک کا ریکارڈنمایا جگہ پر آویزاں کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی کیاریوں اور لان میں عمدہ پودے لگانے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو خوشگوار تبدیلی کا احساس ہوسکے انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر وقت اور بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی ڈاکٹروں کا اولین فرض ہے ڈاکٹر اپنے پیشہ سے مخلص ہوکر فرائض سر انجام دیں ۔