فیصل آباد، سڑک کراس کرتی 65سالہ خاتون موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) سڑک کراس کرتی 65سالہ خاتون موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے بھائی والہ کی رہائشی 65سالہ مریم بی بی آج صبح ملک پور بھٹہ سٹاپ کے قریب سڑک کراس کر رہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ، جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دروان علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :