آزاد کشمیر حکومت کا ایک اور کارنامہ: ریسکیو1122میںتعینات17 ملازمین فارغ

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء)مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایک اور کارنامہ ریسکیو1122میںتعنیات سترہ ملازمین کو فارغ کر دیا عرصہ چار سال سے اعلی تریبت یافتہ ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے ملازمت سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ،، محکمہ ریسکیو1122میں کل پچاس ملازمین تعنیات تھے ان میں سے اپنے من پسند افراد کو نوازنے کے لیے غربت اور سفارش نہ ہونے کی وجہ سے ملازمتوں سے فارغ کر کے گھر بھیج دیا متاثرہ ملازمین کا کہنا تھا کہ ہماری کوئی سیاسی سفارش نہ ہونے کی وجہ ہمیں گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہ بھی نہیں دی گئی اور کام پورا لیا جاتا رہا ہے ایک سرکاری آفیسر کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی طرف سے دباوتھا کہ ان کو فارغ کر کے نئے ملازمین کو بھرتی کیا جائے متاثرہ ملازمین کے والدین نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ان ملازمین کو بحال نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کریں گے وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف جسٹس ہائی کورٹ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ریکسیو 1122 اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ورنہ حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی ۔

۔