Live Updates

سینئر سیاستدان مخدوم فیصل صالح حیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) سینئر سیاستدان مخدوم فیصل صالح حیات تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، جس کا باقاعدہ اعلان جنوری کے پہلے ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل صالح حیات سے اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے دو ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے، فیصل صالح حیات نے شاہ جیونہ میں جلسہ کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے کا کہا ہے، اور شاہ محمود قریشی کو باور کرایا ہے کہ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئر مین سمیت مرکزی قیادت آئے، جبکہ شاہ محمود قریشی نے انہیں پیش کش کی ہے کہ وہ اسلام آباد یا لاہور میں کسی ایک مقام پر پارٹی قیادت کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فیصل صالح حیات نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین میں شمولیت کے بعد سابقہ وزیر دفاع رائو سکندر کے ذریعے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی تھی اور جنرل پرویز مشرف کے کہنے پر انہوں نے سابق وزیر اعظم میر ظفر الله خان جمالی کو ووٹ دے کر وزیر اعظم بنوایا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات