کاسا 1000 کے کنورٹراسٹیشن کا ٹھیکہ ،اجلاس5 اور6 دسمبر کو دبئی میں ہوگا

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) وسطی اور جنوبی ایشیاکے چار ممالک کی مشترکہ ٹرانسمیشن لائن کاسا 1000 کے کنورٹراسٹیشن کا ٹھیکہ دیئے جانے کے دستاویزات مرتب کرنے کے لئے دبئی میں 5 اور 6 دسمبر کو اجلاس ہوگا۔ذرایع کے مطابق اجلاس کے دوران سنگ تو دان تاجکستان اور نوشہرہ پاکستان میں کنورٹرز نصب کئے جانے کی نیلامی کے دستاویزات مرتب کئے جائیں گے۔

کنورٹر اے سی کرنٹ کو ڈی سی اور ڈی سی کرنٹ کو اے سی میں تبدیل کرتا ہے۔منصوبے کے سیکریٹریٹ نے یوایس ایڈکی معاونت سے دبئی میں انرجی کانفرنس میں شرکت کی تھی، کانفرنس شرکانے ایک ارب سولہ کروڑ ڈالر کے کاسا 1000 منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔منصوبے کے تحت کرغستان اور تاجکستان میں ہائیڈروپروجیکٹ سے بجلی تیار کر کے پاکستان اور افغانستان لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

منصوبہ 2020 میں مکمل ہوگا۔ منصوبے کے تحت 1300میگا واٹ بجلی پاکستان اور افغانستان کو ملے گی منصوبے سے 1000میگا واٹ بجلی پاکستان کو ملے گی جبکہ 300میگا واٹ افگانستان کو ملے گی منصبے کی لاگت کا 85فیصد تاجکستان خرچ کرے گا باقی فنڈز دیگر ممالک خرچ کریں گے ذرائع کے مطابق کاسا منصوبے کی کامیابی کیساتھ ہی ملک میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے میں کافی مدد ملے گی اور حکومت کی کوشش ہے کہ منصبوبے کو مزید بڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :