پاک ترک سکولوں کے معاملے پر کوئی بچہ متاثر نہیں ہو گا،مریم اورنگزیب

وزیراعظم ریفارمز پراجیکٹ کے تحت سکولوں میں داخلے کی شرح بڑھے گی، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا تقریب سے خطاب

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

پاک ترک سکولوں کے معاملے پر کوئی بچہ متاثر نہیں ہو گا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک ترک سکولوں کے معاملے پر کوئی بچہ متاثر نہیں ہو گا، حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور وزیراعظم ریفارمز پراجیکٹ کے تحت سکولوں میں داخلے کی شرح بڑھے گی۔ وہ اتوار کے روز اسلام آباد میں بیکن ہاؤس سکول کے فن فیئر تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاک ترک سکولوں کا انتظام پاکستانی عملے نے سنبھال لیا ہے اور اس معاملے پر کسی بچے کی تعلیم متاثر نہیں ہو گی۔ حکومت نے پاک ترک سکولوں کے ترک اساتذہ کو 20نومبر تک ملک سے نکلنے کا حکم دیا تھا اور ان کے ویزے کئے تھے۔

(جاری ہے)

حکومت نے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ کوئی بھی بچہ حکومتی عمل سے متاثر نہیں ہو گا۔ معیار تعلیم بہتر بنانے کے ئلے کوشاں ہیں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے نجی تعلیمی اداروں کا نصاب تشکیل دے رہی ہے جس کے مفید نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ریفارمز پروجیکٹ کے ذریعے سکولوں میں داخلے کی شرح بڑھے گی اور ناخواندگی میں بتدریج کمی آئے گی جس سے ملک کا مستقبل سنوارنے میں مدد ملے گی اور جہالت کا خاتمہ ہو گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ قائداعظم کے یوم پیدائش پر ہفتہ بھر تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں سرکاری و نجی سکووں کے طلباء و طالبات کو مدعو کیا جائے گا۔ بیکن ہاؤس کے فن فیئر تقریب میں نفیسہ ختک اور ڈی جی پی این سی اے جمال شاہ سمیت ایس او ایس ویلج کے بچوں نے بھی خصوصی شرکت کی جب کہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس موقع پر نادار بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :