کامرس نیوز*

بیرونی سرمایہ کار وں نے 3ماہ میں ساڑھے 33کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر بھیجا

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) بیرونی سرمایہ کار وں نے 3ماہ میں ساڑھے 33کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر بھیجا، ستمبر میں 13 کروڑ ڈالر بیرون ملک بھیجے گئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کیجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران پیٹرولیم ریفائنری شعبے سے 6 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کا منافع بھیجا گیا۔مالیاتی شعبے سے 6 کروڑ 17 لاکھ ڈالر، پاور سیکٹر 3 کروڑ 78 لاکھ ڈالر،آئل اور گیس تلاش کرنے والوں نے 1 کروڑ 79 لاکھ جبکہ کھانے پینے کے شعبے سے 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر بھیجا گیا۔

متعلقہ عنوان :