پاکستان نے 4ماہ میں مزید 3ارب ڈالر کا قرض لے لیا

نئے قرض کا زیادہ حصہ زرمبادلہ کے ذخائر لانے اور بجٹ کی تیاری میں خرچ ہو گا

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) پاکستان نے 4ماہ میں مزید 3ارب ڈالر کا قرض لے لیا ہے تاہم نئے قرض کا زیادہ حصہ زرمبادلہ کے ذخائر لانے اور بجٹ کی تیاری میں خرچ ہو جائے گامیڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے عرصے میں غیرملکی امداد کا حجم 2.95ارب ڈالر تھا تاہم حکومت نے 2.2بلین ڈالر کا مزید قرض حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ بھی شامل ہیں۔غیرملکی قرضے اس صورت میں مفید ثابت ہوتے ہیں جب انھیں کسی ایسی جگہ استعمال کیا جائے جہاں سے آمدنی ہو اور قرضوں کی واپسی میں مدد مل سکے۔ گزشتہ ساڑھے 3سال کے عرصے میں غیرملکی قرضوں کے حصول کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔