مہنگائی کی چکی میں پسے متوسط طبقے کے لئے بری خبر

تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والا سریا اب مزید مہنگا ہو گیا

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) مہنگائی کی چکی میں پسے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کے لئے بری خبر یہ ہے کہ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والا سریا اب مزید مہنگا ہو گیا ہے گذشتہ ہفتے کے دوران سریے کی فی ٹن قیمت 10 ہزار روپے اضافے سے 68 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گڈانی میں کام رکنے کے باعث اسٹیل بنانے والے فیکٹریوں کو خام مال کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے جس کے سبب مارکیٹ میں سریے کی سپلائی کم ہو گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے کوئی فوری اقدام نہ کیا گیا تو سریے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق سریے کی قیمتیں بڑھ جانے سے عوام کے لئے مکان کے تعمیراتی اخراجات مزید بڑھ جائیں گے۔ اس کے علاوہ بلڈرز کے لئے نئے فلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ بھی نا گزیر ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :