پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 40 فیصد حصص نیلامی کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے اپنے 40 فیصد حصص رواں ماہ کے آخر تک نیلامی کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 40 فیصد شیئرز غیرملکی اور مقامی اداروں کو فرخت کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق فروخت کیے جانے والے حصص کی مالیت تقریبا 10 ارب روپے قریب بنتی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو 17 دلچسپیاں موصول ہوئی ہیں جس میں چینی اور امریکی اسٹاک مارکیٹوں سمیت یورپ کی کچھ کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :