کامرس نیوز*

گزشتہ ہفتے کے دوران کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) گذشتہ ہفتے کے دوران کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کپاس کا اسپاٹ ریٹ 6150 روپے رہا۔ صوبہ سندھ اور پنجاب میں روئی کا فی من بھاؤ 4500 سے 6400 روپے رہا جبکہ پھٹی فی 40 کلو 2400 تا 3450 روپے کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیرمین نصیم عثمان کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل اور اسپننگ ملز کی جانب سے اعلیٰ کوالٹی کی روئی کی خریداری بڑھنے سے اس کی قیمت میں اضافے ریکارڈ کیا گیا۔ کپاس کا اسپاٹ ریٹ 6150 روپے رہا۔ صوبہ سندھ اور پنجاب میں روئی کا فی من بھاؤ 4500 سے 6400 روپے رہا جبکہ پھٹی فی 40 کلو 2400 تا 3450 روپے کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے

متعلقہ عنوان :