بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں 2 فیصد کمی

اتوار 27 نومبر 2016 15:10

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں 2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کم درجے کی چائے کی سپلائی میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

چٹاگانگ میں ہونے والی چائے کی ہفتہ وار نیلامی کے دوران بنگلہ دیشی چائے کی فروخت 188.84 ٹکے (2.50 ڈالر) فی کلوگرام رہی جو کہ ایک ہفتہ قبل کے نرخوں 192.82 ٹکے فی کلوگرام سے کم ہے جس کی وجہ کم معیار کی چائے کی وافر سپلائی ہے ۔مارکیٹ میں 2.7 ملین کلوگرام چائے فروخت کیلئے لائی گئی جس میں سے 30 فیصد چائے فروخت نہ کی جاسکی۔ایک ہفتے قبل ہونے والی بولی میں لائی گئی چائے کا 24 فیصد حصہ فروخت نہ ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :