سیزن 2016-17 ء کے پہلے چار ماہ کے دوران یوکرینی گندم کی برآمد میں 9 فیصد اضافہ

اتوار 27 نومبر 2016 15:10

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) یوکرین نے کہا ہے کہ زرعی سیزن 2016-17 ء کے پہلے چار ماہ کے دوران گندم کی ملکی برآمد میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

قومی ایگرو کونسل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران گندم کی برآمد 8.24 ملین ٹن رہی جو 2015-16 ء کے اسی عرصے کی نسبت 9 فیصد زیادہ ہے۔انھوں نے کہا کہ صرف اکتوبر کے دوران گندم کی برآمد 2.06 ملین رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گندم کی زیادہ برآمد بنگلہ دیش، انڈونیشیاء، فلپائن، لیبیاء اور لبنان کو کی گئی۔کل برآمد کی گئی گندم کا 8 فیصد حصہ بھارت کو بھی برآمد کیا گیا۔