تائیوان کی فلور ملز ایسوسی ایشن کی پسائی کیلئے 85325 ٹن امریکی گندم خریداری

اتوار 27 نومبر 2016 15:10

ہیمبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) تائیوان کی فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملوں میں پسائی کیلئے 85325 ٹن امریکی گندم خرید لی۔سودے سے واقف ذرائع کے مطابق یہ خریداری گزشتہ ہفتہ وار نیلامی کے دوران کی گئی۔انھوں نے بتایا کہ سودے میں مختلف اقسام کی گندم کی خریداری شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پہلی خریداری کے تحت 14.5 فیصد پروٹین کی حامل 23550 ٹن ڈارک ناردرن سپرنگ گندم کا سودا کیا گیا جس کی ترسیل 8-22 جنوری کے درمیان کی جائے گی۔

اس کی خریداری فری آن بورڈ کی بنیاد پر 259.83 ڈالر فی ٹن کے حساب سے کی گئی۔دوسرا سودا 12.5 فیصد پروٹین کی حامل 14450 ٹن ہارڈ ریڈ ونٹر گندم کی خریداری کا ہے جو 223.77 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خریدی گئی۔ایک اور سودے میں 10.5 فیصد پروٹین کی حامل 8225 ٹن سافٹ ویٹ کی خریداری 187.40 ڈالر فی ٹن کے حساب سے گئی۔