رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 62.82 فیصد اضافہ

اتوار 27 نومبر 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء)رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 62.82 فیصد اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اگست 2016 کے دوران بسوں کی پیداور 256 یونٹس جبکہ ٹرکوں کی پیداوار 1189 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.82 فیصد زائد ہے۔ مذکورہ عرصہ کے دوران بڑے پیمانے کی صنعتوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.97 فیصد اضافہ ہوا ہے