17ء میں ماہ ستمبرکے دوران چاول کی برآمدات میں 32.83فیصد کی کمی

اتوار 27 نومبر 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء)گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ء میں ماہ ستمبرکے دوران چاول کی برآمدات میں 32.83فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق سمتبر 2016ء کے دوران چاول کی ملکی برآمدات 8.699ارب روپے رہی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں 12.951 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسطرح ستمبر 2015ء کے مقابلہ میں ستمبر 2016ء کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 32.83فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔