سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی سال 2015-16 ء کے دوران 25 فیصد زائد بچت

اتوار 27 نومبر 2016 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سال 2015-16 ء کے دوران 25 فیصد زائد بچت کی ہے۔ کمیشن کی آمدنی اس کے اخراجات سے 254 ملین روپے زائد رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی سالانہ رپورت کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمیشن نے متعدد آئینی اور قانونی اصلاحات بھی متعارف کروائی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمیشن کے اخراجات اور آمدنی کے تناسب کے حوالے سے کمیشن کی آمدنی میں اس سے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران سال کمیشن کی آمدن (بچت) 254 ملین روپے تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :