سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ترقی یافتہ بلوچستان وجود میں آئے گا، سرفراز بگٹی

منصوبے سے صرف بلوچستان ہی نہیں پورے پاکستان کا فائدہ ہے، شاہ نورانی اور سانحہ کوئٹہ کے ماسٹر مائنڈ تک تاحال نہیں پہنچ سکے، دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم نہیں کرسکے،وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 27 نومبر 2016 11:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ترقی یافتہ بلوچستان وجود میں آئے گا، منصوبے سے صرف بلوچستان ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا فائدہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے بلوچستان نہیں پورے پاکستان کا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی گرفتاری سے ایک نیٹورک پکڑا گیا جو حساس اداروں کی کامیابی ہے۔ شاہ نورانی اور سانحہ کوئٹہ کے ماسٹر مائنڈ تک تاحال نہیں پہنچ سکے اور دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم نہیں کرسکے۔