اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیراہتمام سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ

ٹیسٹ جامعہ کراچی میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے لئے کیا گیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیراہتمام سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ مسکن چورنگی پرواقع نجی ہال میں منعقد کیا گیا ۔جس میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ٹیسٹ جامعہ کراچی میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے لئے کیا گیا ۔جس میں شعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر اسامہ شفیق،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کرا چی ہاشم یوسف ،سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے ناظم جامعہ کراچی حمزہ صدیقی نے کہاکہ جمعیت ہر سال بلا تعطل اس سر گرمی سے طلباء کی رہنمائی کرتی ہے۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی ہاشم یوسف نے کہاکہ جمعیت کو ہی یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ نہ صرف طلباء کے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کرتی ہے بلکہ بہتر تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ڈاکٹر اسامہ شفیق نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا طلباء کی رہنمائی کے لئے سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد لائق تحسین ہے ۔ شہر قائد میں مزید جامعات کی ضرورت ہے تعلیم کا شعبہ حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے کالجز ویران ہو رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سندھ تعلیم کے شعبے کو ترجیح دے۔ بعد ازاں ناظم جامعہ کراچی نے مہمانان کو سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کی یاد گاری شیلڈ بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :